یوم قدس ہمیشہ زندہ رہےگا/ کورونا کی وجہ سے مسئلہ فلسطین فراموش نہیں کیا جاسکتا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے مسئلہ فلسطین اور یوم قدس کی اہمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم قدس ہمیشہ زندہ رہےگا اور کورونا وائرس کی وجہ سے مسئۂہ فلسطین فرماوش نہیں کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندےسید نظام الدین موسوی نے  مسئلہ فلسطین اور یوم قدس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم قدس ہمیشہ زندہ رہےگا اور کورونا وائرس کی وجہ سے مسئلہ فلسطین فراموش نہیں کیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کوئی علامتی مسئلہ نہیں بلکہ ایک حقیقی اور سنجیدہ مسئلہ ہے جو ہمیشہ زندہ رہےگا  اور دنیا بھر کے تمام مسلمان فلسطین کی آزادی کے خواہاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یوم قدس کے موقع پر تمام مسلمان عظیم ریلیوں کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں ممکن ہے اس سال  کورونا وائرس اور سماجی فاصلوں کی بنا پر ریلی منعقد نہ ہو لیکن مسئلہ فلسطین اور یوم فلسطین کو یاد رکھا جائے گا اور عالم اسلام کے اس اہم مسئلہ کو ہمیشہ  اور ہر صورت میں یاد رکھا جائےگا

سید نظام الدین موسوی نے فلسطینیوں پر امریکی اور اسرائیلی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے بارے میں صدی معاملہ اور اسرائيل کے سنگين اور وحشیانہ جرائم  کے پیش نظر مسلمان اس سال بھی امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں سے  اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کریں گے۔

News Code 1900225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =