پاکستان میں سینئر خاتون ڈاکٹر حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر استعفی دیدیا

پاکستان میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سینئر خاتون ڈاکٹر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات مناسب نہ ہونے کے سبب نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سینئر خاتون ڈاکٹر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات مناسب نہ ہونے کے سبب نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پاکستان کی  سینئر خاتون ڈاکٹر نے اپنے استعفے کے متن میں وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کے سدباب کے لیے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے انتہائی نگہداشت سمیت دیگر یونٹس میں حفاظتی انتظامات نہیں ہیں ۔ استعفے کے متن میں لیڈی ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال میں کورونا وائرس کی بیخ کنی کے لیے موثر منصوبہ بندی کا فقدان ہے، جبکہ آئی سی یو میں نرسنگ اسٹاف کی بھی کمی ہے۔

News Code 1900217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =