امریکی صدر کا ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ بحال کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او" کی فنڈنگ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کا عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ بحال کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے، صدر ٹرمپ نے ایک ماہ قبل ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ ڈبلیو ایچ او کو اتنی ہی فنڈنگ دے گا جتنی چین عالمی ادارے کو فراہم کرے گا، ٹرمپ نے اس اعلان کے ساتھ یہ امید بھی ظاہر کی کہ موجودہ بحران کے دوران عالمی ادارہ صحت تعمیری کردار ادا کرے گا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کو مجموعی طور پر سالانہ 400 ملین ڈالر فراہم کرتا تھا، تاہم چین نے اگر ادارے کے لیے اپنی فنڈنگ بڑھائی تو امریکہ بھی بڑھا سکتا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی ادارہ صحت سے کورونا وائرس پھیلنے کی غیر جانب دار تحقیق کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔

News Code 1900212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =