کورونا کو جھوٹ قرار دینے والا مِصری شہری کورونا سے  ہلاک

مصر میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ محمد واحدان نے چند ماہ قبل فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کچھ نہیں امریکہ نے چین کی معیشت کو برباد کرنے کے لیے افواہ پھیلائی ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ محمد واحدان نے چند ماہ قبل فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کچھ نہیں امریکہ نے چین کی معیشت کو برباد کرنے کے لیے افواہ پھیلائی ہے.  مصری عوام معمولات زندگی جاری رکھیں اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔

اس کے بعد محمد واحدان کی طبیعت خراب ہوئی اور وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں مصر کے ہسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا۔

دوسرے روز ان کی طبیعت مزید خراب ہونے لگی اور انہوں نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی، اپنے غلطی کا اعتراف کیا اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا وائرس کو غیر سنجیدہ نہ لیں، یہ جسم کے حصوں کو تباہ کر دیتا ہے. محمد واحدان کے دوست کا کہنا ہے کہ  وہ ایک سپورٹ مین تھے اور اچھی صحت کے مالک تھے۔محمد واحدان کے والد اور بھائی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے. انہیں محمد واحدان کی موت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ مصر میں وائرس سے 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 600 افراد دم توڑ چکے ہیں۔

News Code 1900208

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =