پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 834 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسزآنے کے بعد کوروناو ائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 38 ہزار 799 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 834 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسزآنے کے بعد کوروناو ائرس میں مبتلا ہونے والے افراد  کی تعداد 38 ہزار 799 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 834 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 27 ہزار 85 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 10 ہزار 880 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 201 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 245 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 14 ہزار 916 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 255 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 678 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 291 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 457 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 31 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 921 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 7 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 518 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 108 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا ہے۔

News Code 1900207

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =