امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 88 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 88 ہزار 507 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار 285 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 88 ہزار 507 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا  ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار 285 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 69 ہزار 536 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 139 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 26 ہزار 242 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں  کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد  دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔

News Code 1900204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =