پاکستان میں حضرت علی (ع) کا یوم شہادت  مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان کے مختلف شہروں میں حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں حضرت علی  علیہ السلام کا یوم شہادت آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔حضرت علی کے یوم شہادت کے  موقع پر پنجاب میں امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے، ایس او پیز کے مطابق مجالس زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ تک جاری رکھی جا سکیں گی۔ کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا۔ پولیس نے یوم حضرت علی کے موقع پر مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لیے راستوں کو کنٹینرز اور ٹینکرز کی مدد سے سیل کر دیا، ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ساؤتھ میں جلوس کی سکیورٹی کے لیے 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ رینجرز کی نفری اس کے علاوہ تعینات ہے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے جمعرات کی شب یوم حضرت علی کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ایم اے جناح روڈ ، پریڈی اسٹریٹ ، تبت سینٹر ، نمائش چورنگی ، تین ہٹی اور کھارادر سمیت ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز ، ٹینکرز اور قناعتیں لگا کر سیل کر دیا گيا۔

حضرت علی (ع) کے یوم شہادت کے حوالے سے جمعہ کی صبح 7 بجے نشتر پارک میں مرکزی مجلس ہوئی جبکہ مرکزی جلوس 8 بجے پاک حیدری اور بوتراب اسکاؤٹس کے حصار میں نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

News Code 1900199

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =