بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں ٹریفک حادثے میں 14 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں مختلف ٹریفک حادثات میں گھروں کو واپس جانے والے 14 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں مختلف ٹریفک حادثات میں گھروں کو واپس جانے والے 14 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش میں مزدوروں کو لے جانے والے ٹرک کے بس سے ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 8 مزدور ہلاک جبکہ 54 زخمی ہوگئے۔

ریاست اتر پردیش میں سڑک پر پیدل چلنے والے 6 مزدور تیز رفتار بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے، بھارت میں مارچ میں نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے باعث لاکھوں افراد مختلف ریاستوں میں پھنس گئے تھے۔ 

صنعتوں، بسوں اور ٹرینوں کی اچانک بندش کے باعث ہزاروں مزدور گھروں تک پیدل سفر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

News Code 1900196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =