ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کورونا وائرس سے متعلق درست معلومات فراہم نہ کیں تو چین سے تعلقات ختم کردیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کورونا وائرس  سے متعلق درست معلومات فراہم نہ کیں تو چین  سے تعلقات ختم کردیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ  چین نے انہیں بہت مایوس کیا، چینی صدر شی جن پنگ سے ان کے اچھے تعلقات ہیں لیکن اس وقت وہ چینی ہم منصب سے گفتگو کے خواہش مند نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ  نے کہا کہ چین کو جواب دینے کے لیے امریکہ بہت کچھ کرسکتا ہے، چین سے تعلقات بھی ختم کیے جاسکتے ہیں، اس طرح امریکہ پانچ سو ارب ڈالر بچالے گا۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ چین چاہتا تو کورونا وائرس کو اپنے ملک تک محدود رکھ سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور اس وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

News Code 1900194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =