امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ / ایک شخص ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میرامار میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔طیارہ حادثے کے نتیجے میں زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد طیارے پی اے 34 میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ گر کر تباہ ہوگیا۔

News Code 1900192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =