سعودی عرب میں کورونا وائرس  میں مبتلا افراد کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 283 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 283 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر برازیل میں کورونا وائرس 13 ہزار 999 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 165 تک جا پہنچی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 854 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 14 ہزار 533 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 933 اور اس سے اموات 4 ہزار 633 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 283 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 ہزار 869 تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1900191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =