اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہوگئی

اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 31 ہزار 368 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور اٹلی کوروناو ائرس میںم بتلا افراد کی تعداد اب تک 2 لاکھ 23 ہزار 96 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک  31 ہزار 368  افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور اٹلی کوروناو ائرس میںم بتلا افراد کی تعداد  اب تک 2 لاکھ 23 ہزار 96  افراد تک پہنچ گئی ہے۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 646 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 321 ہو چکی ہیں۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 305 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 245 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 27 ہزار 425 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 870 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 928 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 74 ہزار 975 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 7 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 44 ہزار 749 ہو گئے۔

News Code 1900189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =