دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ 26 ہزار 850 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 405 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ 26 ہزار 850 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 405 تک پہنچ گئی ہے۔

 کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 25 لاکھ 19 ہزار 177 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 560 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 لاکھ 4 ہزار 268 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد دنیا کے تمام ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔

News Code 1900185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =