مسئلہ کشمیر برطانیہ کا پیدا کردہ مسئلہ ہے

پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سرا ج الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر برطانیہ کا پیدا کردہ مسئلہ ہے اور اس کے حل کی ذمہ داری بھی سب سے زیادہ برطانیہ پر عائد ہوتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سرا ج الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر برطانیہ کا پیدا کردہ مسئلہ ہے اور اس کے حل کی ذمہ داری بھی سب سے زیادہ برطانیہ پر عائد ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات میں سراج الحق نے کہا کہ برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن ختم کروانے اور انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

سراج الحق نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس بھی کیا۔

News Code 1900184

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =