پاکستان میں کورونا وائرس سے 800 سے زائد افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 37 ہزار 218 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 803 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 37 ہزار 218 ہو چکی ہے جبکہ اس  مہلک وائرس  سے ہلاک ہونے والے  افراد کی کُل تعداد 803 ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 37 ہزار 218 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 803 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے پاکستان  میں 26 ہزار 260 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 10 ہزار 155 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 914 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 234 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 14 ہزار 99 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 243 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 423 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 284 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 310 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 30 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 866 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 7 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 501 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 105 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا ہے۔

News Code 1900182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =