کراچی میں کورونا وائرس سے 6 پولیس اہلکار ہلاک

کراچی میں کورونا وائرس سے ایک اور پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے، جس کے بعد کوروناو ائرس سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس سے ایک اور پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے، جس کے بعد کوروناو ائرس سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی ہے ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عبدالعزیز ڈی ایس پی رسالہ کے ڈرائیور کے طور پر ڈیوٹی پرمامور تھے ، ان کا 6 مئی کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق عبدالعزیز کو ایس آئی یو ٹی میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج دوپہر وہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر سندھ پولیس میں مزید 3 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثر ہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 173 تک جاپہنچی ہے۔

News Code 1900175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =