اسپین کی پانچ فیصد آبادی میں کورونا وائرس کی تشخیص

اسپانوی حکام کے مطابق اسپین کی پانچ فیصد آبادی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپانوی حکام  کے مطابق اسپین کی پانچ فیصد آبادی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اسپانوی حکام کے مطابق اسپین کے 20 لاکھ شہریوں کو کورونا وائرس کا انفیکشن ہو چکا ہے۔

اسپانوی حکام کا کہنا ہےکہ ملک کے وسطی حصوں میں وبا زیادہ پھیلی ہے اور کورونا سے اموات بھی انہی علاقوں میں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 71 ہزار 95 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 104 ہو چکی ہیں۔

News Code 1900173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =