افغانستان کے گردیز علاقہ میں کار بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا کے صدر مقام گردیز میں طالبان دہشت گردوں کے کار بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا کے صدر مقام گردیز میں طالبان دہشت گردوں کے کار بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق گردیز میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغانستان کی فوج کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گردیز میں ہونے والے کار بم دھماکے کے 19 زخمیوں میں 5 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کار بم دھماکہ افغان نیشنل آرمی کی 203 تھنڈر کور کے دروازے پر کیا گیا ہے۔

افغانستان میں 2 روز قبل دارالحکومت کابل میں زچہ بچہ اسپتال اور صوبہ ننگر ہار میں پولیس کمانڈر شیخ اکرم کی نمازِ جنازہ کے دوران ہونےوالے ہولناک حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 40 افراد  شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ ہیومن رائٹس واچ نے طالبان دہشت گردوں کے ان حملوں کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

News Code 1900171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =