نیویارک میں لاطینی مہاجرین کی بڑی تعداد کورونا وائرس سے ہلاک

نیویارک میں لاطینی چرچ سے تعلق رکھنے والے پادری نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث نیویارک میں مقیم لاطینی مہاجرین بڑی تعداد میں ہلاک ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک میں لاطینی چرچ سے تعلق رکھنے والے پادری نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث نیویارک میں مقیم لاطینی مہاجرین بڑی تعداد میں ہلاک ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پادری کا کہنا تھا کہ نیویارک میں کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے ان کی جماعت کے لوگوں کی شرح نوے فیصد ہے جو کہ لاطینی ہیں اور ان میں زیادہ تر غیر رجسٹرڈ مہاجرین ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 6 مئی تک نیویارک میں 5 ہزار 200 لاطینی کورونا کے باعث زندگی گنوا چکے ہیں۔

پادری کے مطابق ان کی اپنی جماعت کے 44 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1900167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =