امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

امریکی وزارت خارجہ نے پاکستان میں سرگرم بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے پاکستان میں سرگرم  بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔  امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) کے اردو آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اہم اعلان کیے جارہے ہیں، امریکہ کے محکمہ خارجہ نے بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے ) کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے نے کراچی میں چینی قونصلیٹ اور گوادر کے پرل کانٹینیٹل ہوٹل پر حملوں سمیت پاکستان کے سکیورٹی اداروں اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

امریکی ترجمان کے مطابق  آج کے اس اعلان کا مقصد بی ایل اے کو مستقبل میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد سے روکنا ہے۔

News Code 1900161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =