پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 770 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 770 ہوگئی جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 770 ہوگئی جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 35 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 452 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 33 اموات ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 35 ہزار 788 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 770 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 25 ہزار 323 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 300 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 ہزار 695 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1900158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =