امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 85 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 85 ہزار 197 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار 348 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 85 ہزار 197 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار 348 ہو چکی ہے۔

امریکہ کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 34 ہزار 892 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 349 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 10 ہزار 259 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں  کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد دنیا کے تمام ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔

News Code 1900153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =