اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 71 ہزار 95 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ کورونا وائرس سے اب تک 27 ہزار 104 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 71 ہزار 95 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ کورونا وائرس سے اب تک 27 ہزار 104 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 33 ہزار 186 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 705 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 31 ہزار 106 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 22 ہزار 104 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 27 ہزار 74 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 60 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 861 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 74 ہزار 98 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 952 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 43 ہزار 114 ہو گئے۔

News Code 1900152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =