سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 273 افراد ہلاک

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 273 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 44 ہزار 830 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کے اخبار عکاظ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 273  افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 44 ہزار 830 تک جا پہنچی ہے۔

ادھر کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 212 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 271 ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس 13 ہزار 240 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 137 تک جا پہنچی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 783 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 12 ہزار 725 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 929 اور اس سے اموات 4 ہزار 633 ہوگئی ہیں۔

News Code 1900151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =