یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری

یمن پر رمضان المبارک میں بھی سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے تازہ ترین بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر رمضان المبارک میں بھی سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے تازہ ترین بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھریمن کے  جنوبی صوبوں ميں یمن کی مستعفی حکومت اور عبوری کونسل کے حامی فوجیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے یمن کی مستعفی حکومت کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے جبکہ عبوری کونسل کو متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے۔ یمن کی مستعفی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان اختلافات  میں 26 اپریل سے شدت آگئی ہے عبوری کونسل جنوبی صوبوں کی خود مختاری کی خواہاں ہے جبکہ یمن کی مستعفی  حکومت اس کے خلاف ہے۔ یمن کی عبوری کونسل کو اس سلسلے میں اندرونی اور بیرونی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔

News Code 1900150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =