کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے 2 اہلکاروں نے خود کشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں نے دو الگ الگ واقعات میں خودکشی کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں نے دو الگ الگ واقعات میں خودکشی کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع اسلام آباد میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے سب انسپکٹر فتح سنگھ نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

 اہلکار کی لاش کے قریب سے ایک رقعہ ملا جس میں درج تھا کہ " مجھے کورونا ہونے کا خوف ہوگیا ہے"۔  تحریری نوٹ ملنے پر اہلکار کی لاش کو پہلے کورونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری لے جایا گیا۔ اہلکار کا تعلق راجھستان سے ہے۔

ادھر سری نگر میں بھی سینٹرل ریزرو پولیس کے ایک اور اہلکار نے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی۔ اہلکار کی شناخت بنگالی بابو کے نام سے ہوئی ہے جو مدھیہ پردیش کا رہائشی ہے۔

News Code 1900118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =