افغان انٹیلی جنس نے داعش کے اہم رہنما عمر خراسانی کو گرفتار کرلیا

افغان انٹیلی جنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی ایشیا اور مشرقِ بعید میں داعش کے سربراہ ضیاء الحق عرف " شیخ عمر خراسانی " اور اس کے دو سینئر ساتھیوں کو کابل سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان انٹیلی جنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی ایشیا اور مشرقِ بعید میں داعش کے سربراہ ضیاء الحق عرف " شیخ عمر خراسانی " اور اس کے  دو سینئر ساتھیوں کو کابل سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  شیخ عمر خراسانی کے ساتھ گرفتار ہونے والے دو افراد میں سے ایک اس کا ترجمان صہیب اور دوسرا داعش کا چیف آف انٹیلی جنس ہے۔

دیگر ذرائع سے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ خبر درست ثابت ہوئی تو یہ افغانستان میں داعش کے خلاف ایک اہم اور بڑی کامیابی ہوگی۔

افغان انٹیلی جنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں گرفتار ہونے والے چار سینئر داعشی ارکان کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں داعش دہشت گرد رہنما شیخ عمرخراسانی کی گرفتاری عمل میں آئی۔

News Code 1900112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =