دبئی میں پاکستان کی 5 ہزار حاملہ خواتین نے وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کرالی

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں تقریباً 5 ہزار حاملہ پاکستانی خواتین نے وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں تقریباً 5 ہزار حاملہ پاکستانی خواتین نے وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔

دبئی میں موجود پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 ہزار بیمار افراد بھی فوری انخلاء کی درخواست کے ساتھ رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

پاکستانی قونصل خانے کے مطابق دبئی میں 63 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے خواہشمند ہیں، بڑی تعداد میں خواتین نے بھی وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ 6 ہزار سے زائد افراد دبئی سے بذریعہ" اسپیشل فلائٹس"  پاکستان جا چکے ہیں،

پاکستان قونصل خانے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی سفارتی حکام پر امید ہیں کہ دبئی سے اگلے ماہ سے اسپیشل فلائٹس کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔

عیدالفطر کے بعد ریگولر فلائٹس کی پروازیں چلنے کا امکان ہے۔

پاکستانی قونصل خانہ دبئی کا مزید کہنا ہے کہ نوکریوں سے برخاست ہونے والے 23 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے متمنی ہیں۔

News Code 1900109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =