سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 255 افراد ہلاک

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 255 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 41 ہزار 14 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 255  افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 41 ہزار 14 تک پہنچ گئی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 919 اور اس سے اموات 4 ہزار 633 ہوگئی ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 685 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 9 ہزار 286 ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 32 ہزار 81 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 706 ہو گئی۔

News Code 1900107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =