برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 32 ہزار 65 ہوگئی

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 32 ہزار 65 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 60 تک پہنچ گئی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 32 ہزار 65 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 60  تک پہنچ گئی ہے ۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 68 ہزار 143 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 744 ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 9 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 344 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 739 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 19 ہزار 814 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 643 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 77 ہزار 423 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 661 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 72 ہزار 576 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 841 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 39 ہزار 771 ہو گئے۔

News Code 1900106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =