دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  2 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ 55 ہزار 942 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 332 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ 55 ہزار 942 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  2 لاکھ 87 ہزار 332  تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 41 ہزار 114 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 ہزار 936 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 لاکھ 27 ہزار 496 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد  دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ  ہے۔

News Code 1900103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =