پاکستان میں داعش سے منسلک 2 دہشت گرد گرفتار

پاکستان میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے ایک کارروائی کے دوران پنجاب کے شہر بہاول نگرسے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش سے منسلک 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران پنجاب کے شہر بہاول نگرسے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش سے منسلک  2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کے لیے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور آئی ای ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد شہر میں اہم حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

News Code 1900099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =