مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب صارفین نے ٹوئیٹر پر سعودی عرب کے موجودہ خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان کی طرف سے سابق ولیعہد محمد بن نائف کو جیل میں قتل کرنے کی سازش پر خـبردار کیا ہے۔
عرب صارفین کا کہنا ہے کہ سابق ولیعہد محمد بن نائف کو سعودی عرب میں انسانی حقوق کے حامی "عبداللہ الحامد " کی طرح سخت اور دشوار شرائط کا سامنا ہے۔ سعودی عرب کے سابق ولیعہد کو جیل میں طبی سہولیات سے محروم کردیا گیا ہے جبکہ اسے حال ہی میں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔ عرب صارفین کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کی طرف سے سابق ولیعہد کو بہیمانہ اور بزدلانہ طور پر قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
آپ کا تبصرہ