ایران کا عراقی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا رہنے کے عزم کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراقی وزیر اعظم مصطفی کاظمی کے ساتھ ٹیلیفون کے ذریعہ گفتگو کرتے کہا ہے کہ ایران ، عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کھڑا رہےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراقی وزیر اعظم  مصطفی کاظمی کے ساتھ  ٹیلیفون کے ذریعہ  گفتگو کرتےہوئے  کہا ہے کہ ایران ، عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کھڑا رہےگا۔ صدر حسن روحانی نے عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے  ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران  وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر اسے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات پر  خوشی ہے کہ عراق میں ایک ایسی شخصیت نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالا ہے جو عراق میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے بخوبی آشنا ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ ہمیں علاقائی سطح پر بد امنی پھیلانی والی غیر علاقائی طاقتوں کی سازش کے بارے میں آگاہ رہنا چاہیے اور ان کی ان سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔

News Code 1900095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =