ایران میں کل منگل کے دن سے مساجد کھول دی جائیں گی

سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام قمی نے کہا ہے کہ ایران میں منگل کے دن سے طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ مساجد کھول دی جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد قمی نے کہا ہے کہ ایران میں کل منگل کے دن سے طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ مساجد کھول دی جائیں گی۔ حجۃ الاسلام قمی نے کہا کہ میں نے مساجد کھولنے کے طریقہ کار کے سلسلے میں آج وزیر صحت جناب سعید نمکی کے ساتھ  گفتگو کی۔ اس کے علاوہ وزیر صحت کے ساتھ ملک کے متدین افراد کے رابطہ وگفتگو اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے دعا ، و نماز اور شب قدر کے حقائق کے ادراک کے بارے میں گفتگو کے بعد منگل سے مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا گيا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مساجد کھولنے کے سلسلے میں طبی ہدایات اور دستورات پر عمل لازمی ہوگا۔

News Code 1900094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =