مالی میں مسلح افراد کے حملے میں اقوام متحدہ کے 3 اہلکار ہلاک

افریقی ملک مالی میں نامعلوم مسلح افراد کے اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک مالی میں نامعلوم مسلح افراد کے اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مالی کے علاقے کیڈال میں امن کی بحالی پر مامور اقوام متحدہ کی  امن فوج  کی گاڑی پر دہشت گردوں  نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 امن فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، تاحال کسی انتہا پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی ہے اور مالی میں امن کی بحالی کے لیے کاوشوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

News Code 1900091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =