برطانیہ کا یکم جون تک لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یکم جون تک لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یکم جون تک لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ بورس جانسن  نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سات ہفتے سے لگی پابندیوں میں کچھ نرمی کی جاسکتی ہے تاہم لاک ڈاؤن ختم کرنے کا وقت ابھی نہیں آیا۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ یکم جون سے کچھ پرائمری اسکول کھولے جاسکتے ہیں، کچھ دکانیں بھی کھولی جاسکتی ہیں، حالات بہتر ہوئے تو یکم جولائی سے کچھ عوامی مقامات کو کھولا جاسکتا ہے تاہم برطانیہ فضائی سفر کرنے والوں کو قرنطینہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔  انہوں نے کہا کہ گھر سے کام نہ کر سکنے والے افراد کام پر جاسکتے ہیں، لیکن پبلک ٹرانسپورٹ استعمال نہ کریں۔ 

News Code 1900087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =