بحرین، سعودی عرب اور امارات کی اسرائیل سے مدد کی درخواست

تین خلیجی ممالک بحرین ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے اسرائیل سے مدد کی درخواست کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تین خلیجی ممالک بحرین ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے اسرائیل سے مدد کی درخواست کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ بحرین سمیت تین ممالک نے اسرائیل میں تل ہاشومر میں شیبا میڈیکل سینٹر سے رابطہ کیا ہے اور اسپتال سے وبا سے نمٹنے کے حوالے سے رد عمل معلوم کیا ہے۔

ادھر اقوام متحدہ میں اماراتی سفیر کھل کر کہہ چکی ہیں کہ ان کا ملک وبا کی ویکسین کی تیاری میں اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

شیبا انٹرنیشنل ڈویژن کے ڈائریکٹر شینائر اور یوئل ہروان کا کہنا ہے کہ تینوں خلیجی ریاستوں نے ٹیلی میڈیسن یا ریموٹ میڈیسن کے شعبے میں اسرائیلی ایجادات سے استفادہ کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات  اسرائيل کے ساتھ تعلقات کی راہ ہموار کرنے کے لئے مختلف بہانے تلاش کررہے ہیں سعودی عرب تو ٹی وی سیریل اور ڈراموں کے ذریعہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہموار کرنے کی راہ  تلاش کررہا ہے اور عرب اقوام کے دلوں میں غاصب صہینیوں کی ہمدردی بٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔

News Code 1900086

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =