کابل یکے بعد دیگرے 4 زوردار دھماکوں سے گونج اُٹھا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے 4 زوردار دھماکے ہوئے ہیں ،جس کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں  یکے بعد دیگرے 4 زوردار دھماکے ہوئے ہیں ،جس کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ 

اطلاعات  کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے تھیہ مسکن میں بہ یک وقت ہونے والے چار دھماکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے جب کہ ایمبولینسوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

 افغان فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے اس وقت کیے گئے جب فوجی قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا، خوش قسمتی سے دھماکے سے کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ فوجی کارواں بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گیا۔

 اس سے قبل گزشتہ شب بھی کابل میں تین دھماکے سنے گئے تھے تاہم ان دھماکوں میں بھی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آج کے دھماکوں کے بعد 12 گھنٹے کے دوران ہونے والے دھماکوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

News Code 1900084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =