خلیج فارس میں بحری مشقوں کے دوران کشتی حادثہ میں 19 اہلکار شہید 15 زخمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیج فارس میں بحری مشقوں کے دوران کنارک کشتی کے حادثہ میں 19 اہلکار شہید 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیج فارس میں بحری مشقوں کے دوران کنارک کشتی کے حادثہ میں 19 اہلکار شہید 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایرانی بحریہ کے بیان کے مطابق بحری مشقیں چابہار اور بند جاسک میں جاری تھیں کہ اس دوران کنارک کشتی پر اچانک  راکٹ لگنے سے 19 اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔  ایرانی بحریہ کے بیان کے مطابق کشتی میں موجود دوسرے اہلکاروں نے اپنے ساتھیوں کو بچانے کے سلسلے میں بڑی بہادری کا مظاہرہ کیا ۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقہ میں پہنچ گئیں جنھوں نے شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ، ایرانی بحریہ کے مطابق واقعہ کی تحقیق کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایرانشہر میں میںڈيکل یونیورسٹی کے سربراہ محمد مہران امینی فرد نے کہا تھا کہ کنارک نامی بحری کشتی کے 15 زخمیوں کو چابہار کے امام علی (ع) اسپتال منتقل کیا گیا ہے جنھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ان میں دو افراد کو طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ 13 اہلکاروں کا علاج  جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحریہ کے 13 اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

News Code 1900080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =