کورونا وائرس کے مریض کا کریڈٹ کارڈ چرانے پر  امریکی نرس گرفتار

امریکی پولیس نے ایک خاتون نرس کو گرفتار کیا ہے جس نے بسترِ مرگ پر پڑے کورونا وائرس کےمریض کا کریڈٹ چرا لیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی پولیس نے ایک خاتون نرس کو گرفتار کیا ہے جس نے بسترِ مرگ پر پڑے کورونا وائرس کےمریض کا کریڈٹ چرا لیا تھا۔ نیویارک کی 43 سالہ نرس ڈینیئل کونٹی نے اسٹاٹن یونیورسٹی کے ہسپتال میں زیرِ علاج 70 سالہ اینتھونی کیٹا پینو کا کریڈٹ چرایا اور اس کی موت سے تین روز قبل تک 60 ڈالر کا سودا سلف اور گاڑی کا ایندھن کریڈٹ کارڈ سے خریدا تھا۔

تاہم پولیس نے نرس کو فوری طور پر گرفتار کرلیا جن پر چوری اور دوسرے کا سامان اڑالینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے 4 سے 12 اپریل کے درمیان مریض کا کارڈ استعمال کیا تھا۔

 مریض کی 37 سالہ بیٹی نے بیماری کے دوران اپنے والد کے کارڈ کے اخراجات کو دیکھا تو انہوں ںے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد پولیس تحقیقات کرتی ہوئی نرس تک پہنچ گئی۔

مریض کی بیٹی تارہ کیٹاپینو  نے اس واقعے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اپنی زندگی کی جنگ لڑرہا ہو اور اس کے ساتھ کسی مسیحا کا اتنا بڑا دھوکہ قابلِ مذمت ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے نرس کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

News Code 1900079

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =