خلیج فارس میں بحری مشقوں کے دوران ایران کے 15 اہلکار زخمی

خلیج فارس میں بحری مشقوں کے دوران کنارک کشتی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 15 اہلکار زخمی ہوگئے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق خلیج فارس میں بحری مشقوں کے دوران  کنارک کشتی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 15 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ غلطی سے میزائل فائر ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

ادھر ایرانشہر میں میںڈيکل یونیورسٹی کے سربراہ محمد مہران امینی فرد نے کہا ہے کہ کنارک نامی بحری کشتی کے 15 زخمیوں کو چابہار کے امام علی (ع) اسپتال منتقل کیا گیا ہے جنھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ان میں دو افراد کو طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ 13 اہلکاروں کا علاج  جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحریہ کے 13 اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایرانی بحریہ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

News Code 1900076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha