پاکستانی فوج کے میجر کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے

پاکستانی فوج کے میجر محمد اصغر کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں پاکستانی فوج میں کورونا وائرس سے یہ پہلی ہلاکت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے میجر محمد اصغر کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں پاکستانی فوج میں کورونا وائرس سے یہ پہلی ہلاکت ہے۔ پاک فوج کے میجر محمد اصغر کورونا کے خلاف فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اصغر پاکستان اور افغانستان کےطور خم بارڈر پر اسکریننگ  کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر محمد اصغرطور خم بارڈر پرافغانستان جانے والوں کی اسکریننگ کی ذمہ داریاں ادا کررہے تھے جس کے باعث انہیں کورونا ہوااور کورونا کے باعث وہ جاں بحق ہوگئے۔

News Code 1900073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =