پاکستان کے شہر پشاور میں دھماکے سے 5 افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور کے تجارتی مرکز رامپورہ گیٹ میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں ابھی تک 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام  پشاور کے تجارتی مرکز رامپورہ گیٹ میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں ابھی تک 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد بجلی کے پول سے نصب تھا، اور اس کے نتیجے میں 2 ٹریفک اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر جگہ کو سیل کردیا اور تحقیقات کے لیے وہاں سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی کارہی ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

News Code 1900071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =