سندھ حکومت کی تاجروں کو کل سے دکانیں کھولنے کی اجازت

پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے کل سے تاجروں کو دن میں 11 گھنٹے دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ  کی حکومت نے کل سے تاجروں کو دن میں 11 گھنٹے دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

اطلاعات  کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس طلب کیا، تاجروں اور سندھ حکومت کے درمیان اہم بیٹھک سندھ اسمبلی میں ہوئی۔

ترجمان کے مطابق تاجروں سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے،  کیسز انتہا پر جا رہے ہیں، ہمارے لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے،  ہم وفاقی حکومت سے وقت وفتاً بات کرتے رہے، میں نے پبلک ٹرانسپوٹ اور ایئر پورٹ کھولنے پر اعتراض کیا تھا، وفاقی حکومت رات کو کاروبار کھولنا چاہتی تھی جس پر ہم نے اعتراض کیا، وفاقی حکومت نے ہماری بات تسلیم کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کاروبار بند رکھنے سے متعلق فیصلہ چاروں صوبوں اور وفاق کا متفقہ تھا،  یہ مشکل فیصلہ کرتے ہوئے ہمارا بھی دل دُکھا، اب واپس کاروبار کھولنے والا فیصلہ بھی انتہائی مشکل ہے، میں نے وفاقی حکومت سے بھی بات کی ہے، کاروباری لوگ شدید مشکل میں ہیں، ہم کوشش کررہے ہیں کہ چھوٹے تاجروں کو قرضے دلوائیں۔

دوسری جانب تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے وزیراعلی سندھ کے اقدامات اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جان ہے تو مال ہے، اس وائرس کی ایس او پیز پر ہمیں عمل کرنا ہوگا، ہمیں ہر شخص تک ایس او پیز پہنچانی ہے۔

اس سے قبل وفاقی کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے بھی وفاق کے فیصلوں پر عمل کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

News Code 1900068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =