پاکستان میں وین نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

پاکستان کے علاقہ میاں چنوں کے قریب وین نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ میاں چنوں کے قریب وین نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

 اطلاعات  کے مطابق شیخوپورہ سے میاں چنوں آنے والی وین میلسی لنک کینال میں گر گئی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے انتظامیہ فوری طور پر کارروائی شروع کی۔ رضاکاروں نے بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار وین میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد سوار تھے۔ لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

News Code 1900065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =