صدر روحانی کی عراقی وزیر اعظم الکاظمی کو مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے نئے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو عراق کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے نئے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو عراق کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں عراق اور ایران کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ  ایران تمام شعبوں میں عراق کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون علاقائی امن و سلامتی کے لئے اہم ہے۔ صدر روحانی نے عراقی وزیر اعظم کی عزت اور سربلندی کے لئے دعا کی۔

News Code 1900063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =