روسی فوج کے مزید 36 اہلکار کورونا وائرس کا شکار

روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس کی فوج کے مزید 36 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس کی فوج کے مزید 36 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی فوج میں کورونا وائرس سے بیمار اہلکاروں کی تعداد 1576 تک پہنچ گئی ہے۔ روسی حکام کے مطابق کیڈٹ اسکولوں میں 1380 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

وزارت دفاع روس کا کہنا ہے کہ اب تک 275 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 3 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ادھر روس میں کورونا وائرس کا شکار مزید 10ہزار 817 کیسز رجسٹر ہوئے ہیں، جس کے بعد روس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 99 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ روس میں مزید 104 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 1827 ہوچکی ہے۔

News Code 1900059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =