اٹلی میں کورونا وائرس  سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزارسے زائد ہوگئی

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 395 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 18 ہزار 268 رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 395 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 18 ہزار 268 رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 62 ہزار 783 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 478 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 32 ہزار 587 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 260 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 827 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 676 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 310 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 76 ہزار 658 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 549 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 71 ہزار 324 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک  ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 739ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 37 ہزار 115 ہو گئے۔

News Code 1900055

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =