امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 80 ہزار 37 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 47 ہزار 309 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 80 ہزار 37 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 47 ہزار 309 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 29 ہزار 194 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 816 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 38 ہزار 78 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ ادھر امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے " انتشار سے بھرپور اور تباہ کن صورتحال "  قرار دیا ہے۔

امریکہ اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تمام  ممالک کی نسبت  سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1900053

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =